عابدہ پروین اور نصیبو لال کی پرفارمنس سے’کوک اسٹوڈیو‘ کے نئے سیزن کا شاندار آغازہوگیا

اتوار 16 جنوری 2022 16:05

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2022ء) لیجنڈری صوفی گائیک عابدہ پروین اور نصیبو لال کی پرفارمنس کے ساتھ پاکستان کے معروف میوزک شو’ کوک اسٹوڈیو‘ کے 14ویں سیزن کا شاندار آغاز ہوگیا ہے۔عابدہ پروین اور نصیبو لال نے کوک اسٹوڈیو کے 14ویں سیزن کا آغاز ایک شاندار گانے ’تو جھوم‘ سے کیا ہے۔

(جاری ہے)

گانے کے ریلیز ہوتے ہی ’کوک اسٹوڈیو14‘ مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر کے ٹاپ ٹرینڈز میں شامل ہوگیا ہے۔

کوک اسٹوڈیو کا یہ نیا سیزن میوزک کمپوزر زلفی کی پیشکش ہے۔ عبداللہ صدیقی کے ترتیب کردہ گانے’تو جھوم‘ کو عدنان ڈھول نے تحریر کیا ہے جبکہ زلفی اس کے موسیقار ہیں۔شائقینِ موسیقی، یہاں تک کہ پاکستانی شوبز انڈسٹری کی نامور شخصیات نے بھی عابدہ پروین اور نصیبو لال کی کوک اسٹوڈیو میں زبردست پرفارمنس پر ٹوئٹس کیے ہیں۔
وقت اشاعت : 16/01/2022 - 16:05:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :