بالی ووڈ ہدایتکارہ فرح خان کی سالگرہ پاکستانی اداکار فیروز کی مبارکباد

اتوار 16 جنوری 2022 16:05

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2022ء) معروف بالی ووڈ ہدایتکارہ فرح خان کے قریبی دوست فیروز نے اپنی انسٹا اسٹوری پر اٴْنہیں سالگرہ کی مبارکباد دینے کیلئے ایک محبت بھرا پیغام شیئر کیاہے جس پر فرح خان نے دوست کا سالگرہ کی مبارکباد دینے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے اپنے انسٹا اکائونٹ پر پاکستانی اداکار فیروز خان کو ٹیگ کردیا۔

(جاری ہے)

فرح خان نے اپنے سوشل میڈیا اکائونٹ پر فیروز خان کو غلطی سے پہلی بار ٹیگ نہیں کیا ہے بلکہ وہ ایسا ایک بار پہلے بھی کرچکی ہیں۔مداح فرح خان کی اس انسٹا اسٹوری کو دیکھ کر تشویش میں مبتلا ہوگئے کہ کیا فیروز خان کی بھارتی فلمساز فرح خان کے ساتھ دوستی ہے۔جبکہ اس حوالے سے کچھ سوشل میڈیا صارفین کا یہ بھی کہنا ہے کہ شاید فرح خان ایسا غلطی سے نہیں بلکہ کسی خاص مقصد کی وجہ سے کررہی ہیں۔
وقت اشاعت : 16/01/2022 - 16:05:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :