مہوش حیات کی ہالی ووڈ میں ڈیبیو کرنے بارے قیاس آرائیاں گردش کرنے لگیں

اتوار 16 جنوری 2022 16:05

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2022ء) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مہوش حیات کے بارے میں یہ قیاس آرئیاں کی جارہی ہیں کہ وہ جلد ہی ہالی ووڈ میں ڈیبیو کرنے کیلئے تیار ہیں۔

(جاری ہے)

مہوش حیات کے بارے میں یہ خبریں گردش کررہی ہیں کہ اداکارہ دیگر پاکستانی اداکاروں کے ساتھ مارول اسٹوڈیوز کی نئی ویب سیریز ’مِس ماروول‘ کی کاسٹ کا حصّہ بننے جارہی ہیں۔تاہم، اداکارہ مہوش حیات نے ابھی تک آنے والی ویب سیریز میں اپنی کاسٹنگ کے حوالے سے خبروں کی تصدیق نہیں کی۔

وقت اشاعت : 16/01/2022 - 16:05:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :