کرن رائو نے 12سال بعد ہدایتکار کی کرسی سنبھال لی،فلم عامر خان پروڈیوس کریں گے

اتوار 16 جنوری 2022 16:05

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2022ء) بھارتی اداکار عامر خان کی سابق اہلیہ کرن رائو نے 12 سال کے وقفے کے بعد ہدایت کار کی کرسی سنبھال لی۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق کرن رائو دھوبی گھاٹ کے بعد ایک بار پھر ہدایتکار کی کرسی پر بیٹھیں گی، اٴْن کی فلم کو سابق شوہر عامر خان پروڈیوس کریں گے۔رپورٹ کے مطابق کرن رائو نے اپنے اگلے پروجیکٹ کے سکرپٹ کا انتخاب کرلیا ہے اور عامر خان نے اس کا حصہ بننے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

دھوبی گھاٹ جو 2010ء میں ریلیز ہوئی جس میں کرن رائو نے اپنی غیر معمولی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا تھا۔تب سے فلم بین بطور ہدایت کار اٴْن کی فلم نگری میں واپسی کے منتظر تھے، لیکن اچھے اسکرپٹ کا انتخاب رکاٹ بنا ہوا تھا، جسے کرن رائو نے بلآخر منتخب کرلیا ہے۔12سال کے طویل انتظار کے فلم بین کرن رائو کی ہدایت کار ی کے نمونے کا مظاہرہ کریں گے۔عامر خان پروڈکشن کے تعاون سے ایک کامیڈی ڈرامہ فلم پر کام جاری ہے، جس کی شوٹنگ 8 جنوری سے مہاراشٹرا کے مختلف حصوں میں شروع ہوگئی ہے۔
وقت اشاعت : 16/01/2022 - 16:05:07

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :