فرخ حبیب کا اداکار رشید ناز کے انتقال پر اظہار تعزیت

پیر 17 جنوری 2022 14:21

فرخ حبیب کا اداکار رشید ناز کے انتقال پر اظہار تعزیت
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 17 جنوری 2022ء)وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے اداکار رشید ناز کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے تعزیتی بیان میں وزیر مملکت اطلاعات و نشریات نے کہا کہ رشید ناز نے ہمیشہ ڈراموں کے ذریعے معاشرے کی اصلاح کی۔ وزیر مملکت نے کہا کہ ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔فرخ حبیب نے کہا کہ رشید ناز کی کامل مغفرت اور اہلخانہ کے    لئے صبر جمیل کی دعا کرتے ہیں۔

وقت اشاعت : 17/01/2022 - 14:21:03