امریکی گلوکار ایمینیم کا نئے ریمیکس گانے میں سابق امریکی صدر باراک اوباما اور اہلیہ مشیل اوبامہ کا ذکر

پیر 17 جنوری 2022 19:21

امریکی گلوکار ایمینیم کا نئے ریمیکس گانے میں سابق امریکی صدر باراک اوباما اور اہلیہ مشیل اوبامہ کا ذکر
لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2022ء) امریکی گلوکار ایمینیم نے اپنے نئے ریمیکس گانے میں سابق امریکی صدر باراک اوباما اور انکی اہلیہ مشیل اوبامہ کا ذکر کیا ہے۔

(جاری ہے)

ایمینم نے ساتھی گلوکار کورڈے کے البم ’برڈ آئی ویو‘ کے گانے ’پیرابلز (ریمیکس)‘ میں باراک اوبامہ کی فیملی کا حوالہ دیتے ہوئے خود پر فخرکیا ہے۔گلوکار کو اپنے اس نئے گانے میں مذکورہ لائنز گاتے ہوئے سنا جاسکتا ہے۔ایمینم کے اس گانے کو مشہور امریکی ریپ گلوکار کورڈے کے آفیشل یوٹیوب چینل پر ریلیز کیا گیا ہے۔اس گانے کو مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جا رہا ہے، 14 جنوری کو ریلیز کی گئے اس گانے کو اب تک ویڈیو شیئرنگ ایپ پر 7 لاکھ 24 ہزار سے زائد ویوز مل چکے ہیں۔

وقت اشاعت : 17/01/2022 - 19:21:11

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :