رہیتک روشن سے بہت متاثر ہوں،آر مادھون

کترینہ کیف کیساتھ اداکاری کیلئے میرا رہیتک کی طرح فٹ ہونا بہت ضروری ہے، بالی ووڈ اداکار

پیر 17 جنوری 2022 19:25

رہیتک روشن سے بہت متاثر ہوں،آر مادھون
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2022ء) بھارتی اداکار آر مادھون نے کہا ہے کہ وہ اداکار رہیتک روشن سے بہت زیادہ متاثر ہیں۔ آرمادھون نے رہیتک روشن کی نئی آنے والی فلم میں اداکار کے کردار ویدھا پر تبصرہ کرتے ہوئے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ ’وہ ہر طرح کی فلمیں کرنا چاہتے ہیں، اور وہ اداکارہ کترینہ کیف کے ساتھ کام کرنے کا موقع پانے کے لیے رہیتک روشن کی طرح فِٹ ہونا چاہتے ہیں‘۔

(جاری ہے)

اٴْنہوں نے کہا کہ ’وہ رہیتک روشن سے بہت متاثر ہیں، ہم دونوں نے ایک ساتھ وقت میں اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا‘۔ اٴْنہوں نے رہیتک روشن کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ’وہ اب بھی ایک یونانی دیوتا کی طرح لگتے ہیں اور وہ ایکشن فلموں میں بہت ہی غیر معمولی انداز میں نظر آتے ہیں‘ ۔ اداکار نے مزید کہا کہ ’لیکن صرف اس بات کی خواہش کرنا کام نہیں آئے گا، بلکہ ادا کارہ کترینہ کیف کے ساتھ اداکاری کرنے کے لیے اٴْن کا رہیتک روشن کی طرح فٹ ہونا بہت ضروری ہے‘۔
وقت اشاعت : 17/01/2022 - 19:25:51

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :