اداکارہ عتیقہ اوڈھو بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئیں

پیر 17 جنوری 2022 18:30

اداکارہ عتیقہ اوڈھو بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئیں
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2022ء) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ اٴْن کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔عتیقہ اوڈھو نے انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے۔اس تصویر میں اٴْنہیں آئسولیشن میں بیٹھے اپنے کام میں مصروف دیکھا جاسکتاہے۔

(جاری ہے)

اٴْنہوں نے اپنی یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’ وہ کورونا کی وجہ سے قرنطینہ کے دوران اپنے عتیقہ اوڈھو جیول آرٹ ڈیزائن پر کام کر رہی ہیں‘۔

اٴْنہوں نے مزید لکھا کہ’اٴْن کا پِگ( پالتوکتّا) بدمعاش اٴْن کے ساتھ بیٹھا تھا اور ہمیشہ کی طرح اٴْس کا ساتھ اچھا تھا‘۔ اداکارہ نے لکھا کہ’اچھے اور مشکل وقت کے دوران پالتو جانور بہت خوشی کا باعث ہوتے ہیں کیونکہ اٴْن کی موجودگی آپ کو کسی بھی چیز کے ذریعیاحساس دلاتی ہے کہ اذپ کی دیکھ بھال ہورہی ہے، ان کی قدر کریں‘۔
وقت اشاعت : 17/01/2022 - 18:30:12

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :