عائشہ عمر کی نئی تصویروں نے مداحوں کے دل دہلا دیئے

پیر 17 جنوری 2022 18:30

عائشہ عمر کی نئی تصویروں نے مداحوں کے دل دہلا دیئے
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2022ء) پاکستانی معروف اداکارہ، گلوکارہ اور میزبان عائشہ عمر کی جانب سے شیئر کردہ نئی تصاویر دیکھ کر مداح حیران رہ گئے۔عائشہ عمر کی جانب سے گزشتہ روز اپنے انسٹا گرام پر چند تصویریں شیئر کی گئیں جن میں وہ انتہائی اونچائی پر شیشے سے بنے فرش کے اوپر بیٹھی ہوئی ہیں اور اٴْن کی اِن تصویروں میں نیچے زمین پر کافی گاڑیاں چلتی دکھائی دے رہی ہیں۔

(جاری ہے)

عائشہ عمر کی یہ تصویریں سامنے آئیں تو اٴْن کے مداحوں اور فالوورز نے خوب ڈر، خوف اور حیرانی کا اظہار کیا۔عائشہ عمر ان تصویروں میں کافی بے خوف، پر اعتماد نظر آ رہی ہیں اور اِن تصویروں میں شیشے کے فرش پر بیٹھی انتہائی اونچائی پر بھی مختلف پوز دیتی دکھائی دے رہی ہیں۔عائشہ عمر کی اِن تصویروں پر چند انٹرنیٹ صارفین کا حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے کہنا ہے کہ اتنی اونچائی سے تو ہر کسی کو خوف آئے گا، عائشہ عمر کیسے بے خوف بیٹھ سکتی ہیں۔
وقت اشاعت : 17/01/2022 - 18:30:12

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :