لتا منگیشکرکی طبیعت پہلے سے بہتر ہے، وزیر صحت مہاراشٹر

پیر 17 جنوری 2022 22:21

لتا منگیشکرکی طبیعت پہلے سے بہتر ہے، وزیر صحت مہاراشٹر
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جنوری2022ء) گلوکارہ لتا منگیشکرکی طبیعت اب پہلے سے بہتر ہے لیکن تاحال وہ ممبئی کے بریچ کینڈی اسپتال کے آئی سی یو میں داخل ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست مہاراشٹر وزیر صحت راجیش توپ کا کہنا ہے کہ گلوکارہ لتا منگیشکرکی طبیعت اب پہلے سے بہتر ہے لیکن تاحال وہ ممبئی کے بریچ کینڈی اسپتال کے آئی سی یو میں داخل ہیں۔

(جاری ہے)

وزیر صحت کا کہنا ہے کہ’ اٴْنہوں نے بریچ کینڈی اسپتال کے حکام سے بات کی ہے اور حکام نے اٴْنہیں گلوکارہ کی صحت کے بارے میں تازہ ترین صورتحال سے ا?گاہ کیا ہے‘۔ اٴْنہوں نے بتایا کہ ’اٴْنہوں نے اسپتال کے ترجمان سے کہا کہ گلوکارہ کی صحت کے بارے میں آگاہ کریں کیونکہ مداح اٴْن کی صحت کے بارے میں جاننے کے لیے بے چین ہیں‘۔خیال رہے کہ اس سے قبل لتا منگیشکر کا علاج کرنے والے ڈاکٹر پریت نے گلوکارہ کی صحت سے متعلق اہم معلومات فراہم کرتے ہوئے کہا تھاکہ وہ اب مزید انتہائی نگہداشت وارڈ (آئی سی یو) میں ہی رہیں گی۔ڈاکٹر پریت کا کہنا تھاکہ ’ہمیں انتظار کرنا اور دیکھنا ہے کہ لتا منگیشکر کی صحت میں کس حد تک بہتری ا?رہی ہے۔‘
وقت اشاعت : 17/01/2022 - 22:21:35

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :