جہانیاں، ملک کی معروف گلوکارہ مہنازبیگم کی نویں برسی 19جنوری بدھ کو منائی جائے گی

پیر 17 جنوری 2022 22:21

جہانیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جنوری2022ء) ملک کی معروف گلوکارہ مہنا زبیگم کی نویں برسی 19جنوری بدھ کو منائی جائے گی۔اپنی آواز سے لاکھوں دلوں پر حکمرانی کرنے والی مہناز بیگم1958ء میں پید اہوئیں انہوں نے اپنے فنی کیرئیر کا آغاز1970ء کی دہائی میں ریڈیو پاکستان سے کیاانہوں نے ریڈیو اور ٹیلی ویژن پرمختلف قسم کے گیت گائے مہناز بیگم کوغزل،ٹھمری،دادر،نوحہ اور مرثیہ پڑھنے میں ایک خاص مہارت حاصل تھی ان کی شہرت ریڈیو اور ٹی وی سے نکل کر فلم انڈسٹری تک پھیل گئی مہناز نے مختلف فلموں کیلئے سینکڑوںگیت گائے ۔

(جاری ہے)

مہناز کا شمار ناہید اختر،ترنم ناز اور رونا لیلیٰ جیسی صف اوّل کی گلوکارائوں میں ہوتا تھا۔گلوکارہ مہناز نے دس برسوں میں 10 سے زائد فلمی و غیر فلمی ایوارڈز حاصل کیے جو کہ ایک اعزاز ہے پچھلے برس مہناز کو علالت کے باعث امریکہ منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ19جنوری2013ء کو انتقال کر گئی تھیں انہیں کراچی میں سپردخاک کیا گیا ہے۔
وقت اشاعت : 17/01/2022 - 22:21:35

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :