شفقت چیمہ کی نئی فلم’’پھرآگیا ہیرو‘‘21جنوری کو ریلیزکی جائے گی

پیر 17 جنوری 2022 22:24

شفقت چیمہ کی نئی فلم’’پھرآگیا ہیرو‘‘21جنوری کو ریلیزکی جائے گی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جنوری2022ء) معروف اداکارشفقت چیمہ کی نئی فلم ’’پھرآگیا ہیرو‘‘21جنوری کو سینما گھروں میں نمائش کے لئے پیش کیا جائے گا،فلم کی کاسٹ میں شفقت چیمہ،شکیل سہوترا،فاطمہ عزیز،فریادعلی،بشارت علی جہانزیب،شاہدہ،شہزادپرنس،رضاحسین،علی زیب سید،صام مغل،ماہین چودھری شامل ہیں،جبکہ فلم کے پروڈیوسرفریادعلی ہیں،میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے پاکستان فلم انڈسٹری کے ابھر تے ہوئے نوجوان پروڈیوسر فریادعلی نے کہاہے کہ فلم’’ پھر آگیا ہیرو‘‘ بہت اچھی فلم ہے، اس میں تمام کردار بہت اچھے سے نبھائے گئے ہیں، نوجوان پروڈیوسر نے کہا کہ فلم’’ پھر آگیا ہیرو‘‘ 21جنوری کو پنجاب بھر کے ڈیجیٹل سنیماگھروں میں نمائش کے لئے پیش کی جا رہی ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ فلم فلم بینوں اور شائقین کو ضرور پسند آئے گی، فلم میں شائقین کو اچھی ایکشن فائٹ دیکھنے کوملے گی،وہ اپنی ڈیبیوفلم کو لے کر بہت پر امید اور پرجوش ہیں،فریادعلی نے پاکستان فلم انڈسٹری کی بحالی کیلئے کام کرنیوالوں کیلئے بھی نیک تمنائوں کا اظہار کیا،انہوں کہا کہ فلم کے ڈائریکٹرزمیرے دوستوںبشارت علی،شکیل سہوترا،عامرسہوترا نے فلم کو پایا تکمیل تک پہنچانے تک میرے ساتھ انتھک محنت کی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی ہمیں ایک دن ضرور کامیاب کریں گے،ہم مل کر پاکستان فلم انڈسٹری کو کامیاب بنانے کیلئے اپنی محنت جاری رکھیں گے۔

وقت اشاعت : 17/01/2022 - 22:24:17

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :