اسٹیج ڈرامے ’’ہوجائے گی بلے بلے‘‘ میں مختارچن کی جگتوں سے شائقین لوٹ پوٹ

پیر 17 جنوری 2022 22:24

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جنوری2022ء) اسٹیج کے معروف اداکارمختارچن کے نئے اسٹیج ڈرامے’’ ہوجائے گی بلے بلے ‘‘میں مزاح سے بھرپور اداکاری نے ڈرامہ شائقین کو لوٹ پوٹ کردیا، راولپنڈی کے سیروزتھیٹرمیں جاری اسٹیج ڈرامے’’ہوجائے گی بلے بلے‘‘ میں اداکارمختارچن کی نئی باتوں، نئے انداز اور جگتوں سے ڈرامہ شائقین ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہوتے رہے،شائقین نے بھرپور داد دے کرمختارچن کی خوب پذیرائی کی ، اداکار مختار چن کی مزاح سے بھرپور جگتوں نے شائقین کے دل جیت لئے،ڈرامہ کے چیئرمین وپروڈیوسرافتخارشہزادہیں،میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے مختارچن نے کہا ہے کہ ہمیشہ اپنے کام کو بہتر سے بہتر بنانے کی کوشش کی ہے،کبھی کسی سے جیلس نہیں ہوتا بلکہ اپنے کام پر توجہ دیتاہوں اور کوشش کرتا ہوں کہ شائقین کو میرا کام پسند آئے،مختارچن نے کہا کہ راولپنڈی کے لوگوں نے بہت پیار دیا ہے جس پر ان کا شکر گزار ہوں۔

وقت اشاعت : 17/01/2022 - 22:24:17

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :