وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کا معروف اداکار رشید ناز کے انتقا ل پر افسوس کا اظہار

پیر 17 جنوری 2022 23:09

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2022ء) وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے معروف اداکار رشید ناز کے انتقا ل پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت اور دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے ۔

(جاری ہے)

یہاں سے جاری ایک بیان میں وزیراعلیٰ نے مرحوم کی مغفرت اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ وہ اہلخانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔ اداکاری کے شعبے میں مرحوم کی خدمات کو عرصہ دراز تک یاد رکھا جائے گا۔

وقت اشاعت : 17/01/2022 - 23:09:27

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :