زین ملک نے جیجی حدید کو دھوکا دیا،میڈیا میں خبریں گردش کرنے لگیں

زین کے ساتھ میرا تعلق ففٹی شیڈز آف گرے جیسا تھا ،ابی کلارک

بدھ 19 جنوری 2022 00:09

نیو یارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2022ء) برطانوی گلوکار زین ملک کے بارے میں یہ خبریں گردش کررہی ہیں کہ اٴْنہوں نے اپنی پارٹنر جیجی حدید کو دھوکا دیا ہے۔بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، اداکارہ ابی کلارک نے اپنے ایک دوست کو زین ملک کے بارے میں بتایا تھا کہ زین کے ان کے ساتھ بہت اچھے قریبی تعلقات تھے‘۔ابی کلارک نے مزید بتایا کہ’ زین کے ساتھ اٴْن کا تعلق بالکل ففٹی شیڈز آف گرے جیسا تھا اور وہ زین ملک کو اپنا مسٹر گرے کہتی تھیں، دونوں نے ساتھ میں بہت اچھا وقت گزارا‘۔

اطلاعات کے مطابق، زین کے ابی کلارک کے ساتھ تعلقات کا آغاز لاس اینجلس میں ہوا لیکن جلد ہی یہ تعلقات ختم ہوگئے ۔زین کے ابی کلارک کے ساتھ تعلقات ختم تب ہوئے جب ابی نے زین ملک کے فون پرجیجی حدید کی طرف سے موصول ہونے والا ایک میسج دیکھا۔

(جاری ہے)

اس میسج میں لکھا تھا کہ’جیجی حدید کو زین ملک کی بہت یاد آتی ہے‘۔ابی کلارک نے اپنے دوست کو زین کے بارے میں مزید بتایا کہ’ جب اٴْنہوں نے وہ میسج دیکھا تو وہ حیرت زدہ رہ گئیں کیونکہ زین نے اٴْنہیں اس بات کی یقین دہانی کروائی تھی کہ وہ سنگل ہیں ‘۔ابی کلارک نے مزید بتایا کہ’زین اٴْن پر اتنا دھیان دے رہا تھے کہ اٴْنہوں نے سوچا کہ یہ سچ کہہ رہے ہیں کہ اب وہ سنگل ہیں‘۔ اٴْنہوں نے مزید بتایا کہ ’یہ بہت ہی عجیب تھا‘۔

وقت اشاعت : 19/01/2022 - 00:09:02