کالج میں سینئرز نے رینگنگ کی،سارے چیلنجز پور ے کرنے کے بعد ان سے دوستی ہوگئی ،عائزہ خان

بدھ 19 جنوری 2022 00:09

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2022ء) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ عائزہ خان نے حال ہی میں کراچی میں اپنے کالج کی ایک تقریب میں شرکت کی۔عائزہ خان نے اس تقریب میں طلباء سے خطاب کرتے ہوئے اپنے طالب علمی کے زمانے کی کچھ پرانی یادوں کو تازہ کیا۔ اٴْنہوں نے بتایا کہ’اٴْنہیں شروع سے ہی ہر کوئی اداکاری کے لیے پیشکش کیا کرتا تھا‘۔

اٴْنہوں نے بتایا کہ’ اٴْس وقت وہ سوچتی تھیں کہ اٴْنہیں کیوں اس طرح کی سرگرمیوں کی پیشکش کی جاتی ہے جبکہ اٴْنہیں تو ابھی کچھ آتا ہی نہیں ہے، وہ تو ٹھیک سے کھڑی بھی نہیں ہو سکیں گی‘۔عائزہ خان نے کہا کہ کہ’ دراصل، لوگ دیکھ سکتے ہیں اور پہچان لیتے ہیں کہ اس انسان میں کچھ کر دکھانے کا ٹیلنٹ ہے، اس میں اعتماد ہے‘۔

(جاری ہے)

اٴْنہوں نے انکشاف کیا کہ ’جب ان کا اپنے کالج میں پہلا ہفتہ تھا تو اٴْن کے سینئرز نے اٴْن کی ریگنگ کی تھی‘۔

اٴْنہوں نے بتایا کہ’ اٴْن کے سینئرز نے اٴْنہیں کسی کو پرپوز کرنے کا چیلنج دیا تھا اور اس کے علاوہ بھی کچھ عجیب وغریب قسم کے چیلنجز پورے کرنے کو کہا تھا‘۔اداکارہ نے مزید بتایا کہ’پہلے وہ تھوڑا پریشان ہوئیں لیکن پھر اٴْنہوں نے سوچا کہ وہ اِن کو کرکے دکھائیں گی اور ڈریں کی نہیں اور اٴْنہوں نے سارے چیلنجز پور کیے اور اٴْن کی اپنے تمام سینئرز کے ساتھ دوستی ہوگئی تھی‘۔
وقت اشاعت : 19/01/2022 - 00:09:02

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :