ساحرعلی بگا کے اچانک پرفارمنس روکنے کی وجہ سامنے آگئی

اذان ہوتے ہی ساحر نے شو روکا،حاضرین کو خاموش بھی کروایا، سوشل میڈیا پر گلوکار کے اقدام کی تعریف

بدھ 19 جنوری 2022 00:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2022ء) پاکستان کے معروف گلوکار ساحر علی بگا نے اپنے کنسرٹ کے دوران اذان کے احترام میں پرفارمنس اچانک روک کر مداحوں کے دل جیت لئے۔

(جاری ہے)

ساحر علی بگا کے ایک کنسرٹ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر زیرگردش ہے جس میں انہیں اسٹیج پر اپنی آواز کا جادو جگاتے دیکھا جاسکتا ہے۔گلوکاری کے دوران گلوکار کنسرٹ میں موجود حاضرین کو بھی خاموش کرواتے ہیں اور خود بھی ’اذان ہورہی ہے‘ کہہ کر خاموش کھڑے ہوجاتے ہیں۔سوشل میڈیا پر گلوکار کے اس اقدام کو خوب سراہا جارہا ہے۔

وقت اشاعت : 19/01/2022 - 00:10:30

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :