لتا منگیشکر کی صحت کے حوالے سے غلط خبریں نہ پھیلائی جائیں، ترجمان

بدھ 19 جنوری 2022 22:06

لتا منگیشکر کی صحت کے حوالے سے غلط خبریں نہ پھیلائی جائیں، ترجمان
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جنوری2022ء) عالمی شہرت یافتہ بھارتی گلوکارہ لتا منگیشکر کی ترجمان نے گلوکارہ کے حوالے سے پریشان کن جھوٹی خبروں کی تردید کی ہے۔92 سالہ گلوکارہ کافی دن سے آئی سی یو میں ہیں، گلوکارہ میں کورونا وائرس اور نمونیا دونوں کی تشخیص ہوئی تھی۔ گزشتہ روز بھارتی میڈیا میں لتا منگیشکر کی صحت کے حوالے سے پریشان کن خبریں سامنے آئی تھیں کہ گلوکارہ کی حالت زیادہ خراب ہے۔

(جاری ہے)

یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ لتا منگیشکر کی صحت بگڑ گئی ہے اور اٴْن کے صحت یاب ہونے کے کوئی آثار نہیں ہیں۔اس خبر سے ان کے مداحوں میں خوف و ہراس پھیل گیا تھا اور وہ ان خبروں کو سوشل میڈیا پر شیئر کرنا شروع ہوگئے تھے۔اب ایسی تمام خبروں کی تردید اٴْن کی ترجمان نے کی ہے، ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ’جھوٹی خبروں کو پھیلتے دیکھنا پریشان کن ہے، لتا دیدی کی حالت مستحکم ہے، وہ اب بھی قابل ڈاکٹروں کے زیر علاج آئی سی یو میں ہیں۔ برائے مہربانی ان کی جلد گھر واپسی کے لیے دعا کریں۔
وقت اشاعت : 19/01/2022 - 22:06:50

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :