لاہور: اداکارہ خوشبو سمیت 6 ملزمان کی عبوری ضمانت میں توسیع

بدھ 19 جنوری 2022 23:22

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جنوری2022ء) ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت نے سٹیج اداکاروں کی غیر مناسب تصاویر اور ویڈیو وائرل کرنے کے مقدمہ میں ملوث اداکارہ خوشبو سمیت 6 ملزمان کی عبوری ضمانت میں توسیع کرتے ہوئے ملزمان کو ایف آئی اے کے روبرو شامل تفتیش ہونے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز سماعت کے موقع پر ایف آئی اے کی تفتیشی ٹیم عدالت میں موجود تھی۔ جس نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان تاحال ان کے پاس شامل تفتیش نہیں ہوئے۔ دوران سماعت وکلاء اور عدالت کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ بھی ہوا۔

وقت اشاعت : 19/01/2022 - 23:22:58

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :