اداکارہ حرا مانی کا کرونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا

جمعرات 20 جنوری 2022 00:21

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2022ء) اداکارہ حرا مانی کا کرونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا اور اداکارہ نے مداحوں سے ماسک پہن کر احتیاط کرنے کی درخواست کردی۔

(جاری ہے)

معروف اداکارہ حرا مانی نے انسٹاگرام پر اپنا کرونا ٹیسٹ مثبت آنے کی اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ ایس او پیز لازمی ہیں اور ساتھ ہی مداحوں سے انہوں نے دعا کی بھی درخواست کی۔حرا مانی کی پوسٹ پر مداحوں اور کئی شوبز شخصیات نے کمنٹس کرتے ہوئے ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعائیں کی ہیں۔

وقت اشاعت : 20/01/2022 - 00:21:49

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :