دھنوش ایک اچھے داماد، باپ اور شوہر ہیں‘رجنی کانت

ایشوریا جو خود بھی فلم پروڈیوسر ہیں، تامل اور ہندی فلموں کے شہرت یافتہ سینئر اداکار رجنی کانت کی بیٹی ہیں

جمعرات 20 جنوری 2022 12:32

دھنوش ایک اچھے داماد، باپ اور شوہر ہیں‘رجنی کانت
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2022ء) تامل فلموں کے سینئر ترین اداکار رجنی کانت ایک مرتبہ کہا تھا کہ دھنوش ایک اچھے داماد، باپ اور شوہر ہیں۔جنوبی بھارت کی تامل فلم انڈسٹری کے معروف اداکار دھنوش کی ان کی اہلیہ سے علیحدگی کی پیر کو سامنے آنے والی خبر پر ان کے پرستار صدمے میں مبتلا ہوگئے۔ دونوں نے علیحدگی کی خبر اپنے سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ دھنوش اور ان کی اہلیہ ایشوریا رجنی کانت کی شادی 18 برس قبل ہوئی تھی۔ ایشوریا جو خود بھی فلم پروڈیوسر ہیں، تامل اور ہندی فلموں کے شہرت یافتہ سینئر اداکار رجنی کانت کی بیٹی ہیں۔ گزشتہ روز دھنوش اور رجنی کانت کے پرستاروں نے 2018 کی ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سینئر اداکار رجنی کانت دہنوش کی تعریف کررہے ہیں اور کہہ رہے کہ وہ ایک اچھے داماد، باپ اور شوہر ہیں۔ یاد رہے کہ 38 سالہ دھنوش اور 40 سالہ ایشوریا کی 2004 میں شادی ہوئی اور دونوں کے یاترا اور لینگا نامی دو بیٹے ہیں۔
وقت اشاعت : 20/01/2022 - 12:32:28

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :