شرمیلا فاروقی کے 'بیشرم عورت' کہے جانے پر نادیہ خان کا ردِعمل سامنے آگیا

جمعرات 20 جنوری 2022 12:32

شرمیلا فاروقی کے 'بیشرم عورت' کہے جانے پر نادیہ خان کا ردِعمل سامنے آگیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2022ء) نادیہ خان نے انیسہ فارقی سے ان کے میک کے بارے میں سوالات پوچھے تھے جس پر شرمیلا فاروقی نے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا اور ان کو بیشرم عورت کہا تھا۔ تاہم نادیہ خان کا اس پر شدید ردِعمل سامنے آیا ہے۔گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر نادیہ خان کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں صبور علی کی شادی میں نادیہ خان شرمیلا فاروقی کی والدہ انیسہ فاروقی سے ان کے میک اپ کے بارے میں پوچھتی ہوئی نظر آرہی تھیں۔

(جاری ہے)

شرمیلا فاروقی نے ان کیخلاف سائبر کرائم میں شکایت درج کرانے کا اعلان بھی کیا ہے۔نادیہ خان نے شرمیلا فاروقی کے ایسے رویے پر ان کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ اس میں کچھ غلط نہیں ہے۔ میں نے کوئی غلط سوال نہیں کیا اور نہ ہی میں نے کوئی غلط کام کیا ہے، مجھ سے اس لہجے میں بات ہرگز نہیں کریں۔واضح رہے کہ نادیہ خان نے انیسہ فاروقی سے پوچھا تھا کہ آپ کا میک اپ کون کرتا ہے اور ان کے ملبوسات کس کی پسند ہوتی ہیں۔ جس پر انیسہ فاروقی نے اپنی بیٹی شرمیلا فاروقی کا نام لیا تھا۔
وقت اشاعت : 20/01/2022 - 12:32:28

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :