کورونا کے باعث ’’گریمی ایوارڈز‘‘ تاخیرکا شکار‘ اپریل میں منعقد کرنے کا اعلان

گریمی ایوارڈز‘ کی تقریب رواں ماہ 31 جنوری کو امریکی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لاس اینجلس میں ہونی تھی

جمعرات 20 جنوری 2022 12:32

کورونا کے باعث ’’گریمی ایوارڈز‘‘ تاخیرکا شکار‘ اپریل میں منعقد کرنے کا اعلان
لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2022ء) موسیقی کے لیے دیے جانے والے دنیا کے اعلیٰ ترین ’گریمی ایوارڈز‘ کی انتظامیہ نے تصدیق کی ہے کہ سالانہ تقریب تاخیر سے رواں برس 3 اپریل کو منعقد کی جائے گی۔کورونا کے باعث سالانہ ایوارڈز تقریب کو منسوخ کرنے کا اعلان گزشتہ ہفتے کیا گیا تھا مگر اب تصدیق کردی گئی کہ تقریب تین ماہ تاخیر کے بعد اپریل میں منعقد کی جائے گی۔

خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق ریکارڈنگ اکیڈمی اور سی بی ایس ٹی وی چینل کے منتظمین نے تصدیق کی کہ موسیقی کے اعلیٰ ترین ایوارڈز کی تقریب 3 اپریل کو لاس اینجلس میں منعقد کی جائے گی۔کورونا کے پیش نظر ایوارڈز تقریب کو محدود رکھنے کا امکان بھی ہے، تاہم اس حوالے سے انتظامیہ نے فوری طور پر کوئی اعلان نہیں کیا۔

(جاری ہے)

’گریمی ایوارڈز‘ کی تقریب رواں ماہ 31 جنوری کو امریکی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لاس اینجلس میں ہونی تھی مگر کورونا کے پھیلائو کے بعد اسے 6 جنوری کو ملتوی کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔

اب نئی تاریخ کا اعلان کرتے ہوئے کہا گیا کہ ہے تقریب سخت احتیاطی تدابیر کے تحت منعقد کی جائے گی۔رواں برس کی طرح گزشتہ برس بھی کورونا کے باعث گریمی ایوارڈز کی تقریب کو دو ماہ کے لیے ملتوی کیا گیا تھا اور جنوری کے بجائے مارچ میں تقریب منعقد کی گئی تھی۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 20/01/2022 - 12:32:28