یمنی زیدی کی والدہ کو شاعرانہ انداز میں سالگرہ کی مبارکباد

جمعہ 21 جنوری 2022 17:55

یمنی زیدی کی والدہ کو شاعرانہ انداز میں سالگرہ کی مبارکباد
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2022ء) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ یمنیٰ زیدی نے اپنی والدہ کو شاعرانہ انداز میں سالگرہ کی مبارکباد دی ہے۔یمنیٰ زیدی نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔اس ویڈیو میں اٴْنہیں اپنی والدہ کے لیے ایک خوبصورت نظم پڑھتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

(جاری ہے)

’’وہ آنکھوں کی کمزوری جس میں سب سے زیادہ مضبوطی ہے،وہ ہاتھ جنہیں ہم تھام لیں تو کبھی گِر نہیں سکتے، وہ سفید بال جو اتنے حسین کہ دیکھو تو دل کو سکون ملے،وہ دعا جو اتنی بااثر کے ہر بلا ٹل جائے، وہ آغوش جس میں خود کو سمیٹ لوں تو ہر پریشانی بھول جائوں،ماں میری سب سے پیاری ماں‘‘۔

انہوں نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’میری پیاری امّی سالگرہ بہت بہت مبارک ہو‘۔اداکارہ کی پوسٹ کو مداحوں اور انڈسٹری کے ساتھی اداکاروں کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے اور اٴْن کی والدہ کو سالگرہ کی مبارکباد بھی دی جارہی ہیں۔
وقت اشاعت : 21/01/2022 - 17:55:50

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :