فلم’ ’گہرائیاں‘‘ کو رواں ماہ 25جنوری کو او ٹی ٹی پلیٹ فار پر ریلیز کیا جائے گا

جمعہ 21 جنوری 2022 23:25

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جنوری2022ء) شاکون بترا کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’گہرائیاں‘ کا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔ فلم میں دیپیکا پڈوکون، اننیا پانڈے اور سدھانت چترویدی نظر آئیں گے۔’انڈیا ٹو ڈے‘ کے مطابق فلم کی ریلیز سے قبل فلمسازوں نے پریس کانفرنس کی جس میں اداکارہ اننیا پانڈے نے فلم کا اسکرپٹ سننے کے بعد اپنے ردِ عمل کے حوالے سے بتایا۔

(جاری ہے)

اننیا پانڈے نے کہا کہ جب ہدایت کار شاکون بترا نے مجھے فلم کا اسکرپٹ پڑھ کر سنایا تو میرے ہوش اڑ گئے، میں فوراً سے بھاگی اور باتھ روم میں گھس گئی، میں نے خود کو 20 منٹس تک باتھ روم میں بند رکھا، میں اس قدر ڈری ہوئی تھی کہ مجھے بیہوش ہو جانا تھا۔ اداکارہ نے کہا کہ مجھے جھٹکا لگا کہ یہ پروجیکٹ خود چل کر میرے پاس آیا ہے، میں اس فلم کا حصہ ہونے پر بیحد خوش ہوئی۔ اس فلم میں کام کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔واضح رہے کہ فلم’ ’گہرائیاں‘‘ کو رواں ماہ 25جنوری کو او ٹی ٹی پلیٹ فار پر ریلیز کیا جائے گا۔
وقت اشاعت : 21/01/2022 - 23:25:20

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :