کوئی بھی فنکاراپنی محنت کے بل بوتے پر اپنی جگہ بناتاہے ‘ سہیل احمد

ہفتہ 22 جنوری 2022 23:25

کوئی بھی فنکاراپنی محنت کے بل بوتے پر اپنی جگہ بناتاہے ‘ سہیل احمد
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جنوری2022ء)سینئر اداکار سہیل احمد نے کہاہے کہ ہرفنکاراپنی محنت کی بدولت کامیابی حاصل کرتا ہے لیکن مجھے بعض لوگوںکے منہ سے یہ سن کرحیرت ہوتی ہے کہ فلاںکو میںنے متعارف کرایا تھا،بہت سے جونیئر اداکار وں نے میرے کیرئیر کاآغازہونے کے کئی سالوں بعد میرے ساتھ پہلی مرتبہ کام کیا لیکن آج وہ عروج کی بلندیوں پر ہیں جس پر خوشی ہوتی ہے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں سہیل احمدنے کہا کہ میں نے کبھی یہ دعویٰ نہیں کیا کہ فلاںاداکارمیری وجہ سے آج اس شعبے میں ہے ،میں بھلاکیوں یہ دعویٰ کروں کیونکہ کوئی بھی فنکاراپنی محنت اورلگن کے بل بوتے پر اپنی جگہ اورمقام بناتاہے۔ سہیل احمد نے کہا کہ ہم اپنے دور میں سینئر زکے سامنے سے گزرتے ہوئے بھی ڈر محسوس کرتے تھے ، یہ ان لوگوںکا ادب و احترام تھا ، یہ سینئرز اپنے بچوںکی طرح ہماری رہنمائی کرتے تھے۔
وقت اشاعت : 22/01/2022 - 23:25:22