سلمان خان کا پڑوسی پر جائیداد کے تنازع میں مذہب کو استعمال کرنے کا الزام

ہفتہ 22 جنوری 2022 23:34

سلمان خان کا پڑوسی پر جائیداد کے تنازع میں مذہب کو استعمال کرنے کا الزام
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جنوری2022ء) سلمان خان نے اپنے پڑوسی کے خلاف ہتک عزت کا کیس داخل کیا ہے، اس حوالے سے ہونے والی سماعت کے دوران سلمان خان نے اپنے وکیل کے ذریعے اپنے پڑوسی پر الزام عائد کیا کہ وہ غیر ضروری طور پر ان کی مذہبی شناخت کو تنازع میں کھینچ رہا ہے اور ان کی شہرت کو داغدار کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میرے بھائیوں نے ہندوئوں سے شادی کی ہے اور ہم تمام تہوار مناتے ہیں۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ کیتان ککڑ نامی شخص جو کہ سلمان خان کے ممبئی کے قریب پانویل فارم ہائوس سے متصل پلاٹ کا مالک ہے۔سلمان خان کے مطابق اس نے یوٹیوب پر ایک انٹرویو کے دوران ان کی شہرت کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی۔ کیتان نے انھیں ڈی گینگ سے تعلق رکھنے والا کہا۔ سلو بھائی نے کہا کہ ایک پراپرٹی تنازع میں مذہب کو کیوں لارہے ہو، میری والدہ ہندو اور میرے والد مسلمان ہیں، میرے بھائیوں نے ہندوئوں سے شادی کی ہے۔
وقت اشاعت : 22/01/2022 - 23:34:26

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :