ہر کسی کو تو کوویڈ 19 بھی ہو رہا ہی کیا مجھے بھی یہ ہونا چاہیے ،شادی سے متعلق سوال پر سوناکشی سنہا کا مداح کو دلچسپ جواب

پیر 24 جنوری 2022 13:38

ہر کسی کو تو کوویڈ 19 بھی ہو رہا ہی  کیا مجھے بھی یہ ہونا چاہیے ،شادی سے متعلق سوال پر سوناکشی سنہا کا مداح کو دلچسپ جواب
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جنوری2022ء) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ سوناکشی سنہا نے مداح کی جانب سے شادی کے بارے میں سوال کرنے پر اسے دلچسپ جواب دیتے ہوئے کہاہے کہ ہر کسی کو تو کوویڈ 19 بھی ہو رہا ہی کیا مجھے بھی یہ ہونا چاہیی ۔

(جاری ہے)

فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر سونا کشی نے مداحوں کیساتھ سوال جواب کا سیشن رکھا، جس میں مداحوں کی جانب سے ان سے دلچسپ سوال پوچھے گئے، جس کے جواب انہوں نے نہایت سکون کے ساتھ دیے۔

ایک مداح نے ان سے سوال پوچھا کہ وہ اس وقت کیا کر رہی ہیں تو انہوں نے اس کے سامنے اپنے ٹی وی کی اسکرین کرتے ہوئے کہا کہ وہ فلم دیکھ رہی ہیں۔ایک اور مداح نے سونا کشی سے سوال کیا کہ میڈم سب کی شادی ہو رہی ہے، آپ کی شادی کب ہوگی مداح کے سوال کا جواب دیتے ہوئے سوناکشی نے کہا کہ ہر کسی کو تو کوویڈ 19 بھی ہو رہا ہی کیا مجھے بھی یہ ہونا چاہیی
وقت اشاعت : 24/01/2022 - 13:38:50

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :