اداکارہ عروہ حسین کو امریکی گلوکارہ اور نغمہ نگار کیٹی پیری کی نقل کرنا مہنگا پڑ گیا

تصویر سوشل میڈیا پر آتے ہی وائرل ہو گئی اور لوگوں نے انہیں مغربی کلچر کی تقلید کرنے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا

پیر 24 جنوری 2022 14:05

اداکارہ عروہ حسین کو امریکی گلوکارہ اور نغمہ نگار کیٹی پیری کی نقل کرنا مہنگا پڑ گیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جنوری2022ء) اداکارہ عروہ حسین کو امریکی گلوکارہ اور نغمہ نگار کیٹی پیری کی نقل کرنا مہنگا پڑ گیا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق عروہ نے کیٹی پیرے کے سنہرے لباس سے مشابہہ ایک لباس زیب تن کیا جس کی تصویر سوشل میڈیا پر آتے ہی وائرل ہو گئی اور لوگوں نے انہیں مغربی کلچر کی تقلید کرنے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصویر میں عروہ حسین نے گولڈن کلر کا مغربی طرز کا لباس زیب تن کر رکھا ہے جس پر کچھ مداحوں کی جانب سے اداکارہ کے لباس کو پسند بھی کیا گیا تاہم بعض افراد کی جانب سے شدید تنقید بھی کی گئی اور کئی صارفین نے نازیبا الفاظ بھی استعمال کئے۔

وقت اشاعت : 24/01/2022 - 14:05:58

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :