اداکارہ سنی لیون باقاعدہ سند یافتہ اسکوبا ڈائیوربن گئیں

پچھلے کچھ سالوں نے اسکوبا ڈائیونگ کی باقاعدہ تربیت حاصل کررہی تھی

پیر 24 جنوری 2022 14:05

اداکارہ سنی لیون باقاعدہ سند یافتہ اسکوبا ڈائیوربن گئیں
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جنوری2022ء) بالی وڈ کی اداکارہ سنی لیون باقاعدہ سند یافتہ اسکوبا ڈائیوربن گئیں۔بالی وڈ کی اداکارہ نے اسکوبا ڈائیونگ کی تربیت مکمل کرلی جس کے بعد انہیں اسکوبا ڈائیورکی سند دی گئی۔

(جاری ہے)

سنی لیون کا کہنا تھا کہ انہیں شروع سے سمندراوراسکوبا ڈائیونگ پسند ہے۔ پچھلے کچھ سالوں نے اسکوبا ڈائیونگ کی باقاعدہ تربیت حاصل کررہی تھی۔سنی لیون کے مطابق انہوں نے مالدیپ میں اسکوبا ڈائیونگ کا کورس مکمل کرلیا جس کے اختتام پرانہیں اسکوبا ڈائیورکی سند دی گئی۔بالی وڈ میں سنی لیون کے علاوہ اداکارہ سوناکشی سنہا اورپرینیتی چوپڑہ بھی تربیت یافتہ اسکوبا ڈائیورہیں۔

وقت اشاعت : 24/01/2022 - 14:05:58

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :