سالگرہ پر کیٹ مڈلٹن نے 25لاکھ پائونڈ کی بالیاں پہنیں،ماہرین زیورات

ہیرے اورثقافتی موتیوں پر مشتمل بالیوں کی ایک جوڑی کی قیمت عام طور پر 20 سے 25 ہزار پاونڈز ہوگی،گفتگو

پیر 24 جنوری 2022 21:52

سالگرہ پر کیٹ مڈلٹن نے 25لاکھ پائونڈ کی بالیاں پہنیں،ماہرین زیورات
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جنوری2022ء) ڈچز آف کیمبرج، شہزادی کیتھرین مڈلٹن 40 ویں سالگرہ کے پورٹریٹس میں جو بالیاں پہنے نظر آرہی ہیں، ان کی قیمت سامنے آگئی ہے۔بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ زیورات کے ماہرین کے مطابق کیٹ مڈلٹن اپنی سالگرہ کے پورٹریٹس میں جو ہیرے کی بالیاں پہنے نظر آرہی ہیں ان کی قیمت 2.5 ملین پائونڈ بتائی جاتی ہے۔

زیورات کے ماہرین کے مطابق یہ بالیاں ڈیانا کے ذاتی کلیکشن سے منتخب کی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

ماہرین کا مزید کہنا ہے کہ وہ غالبا اس وقت گارارڈز دی کران جیولر سے خریدی گئی تھیں اور یہ ہیرے اور قدرتی موتیوں کی بجائے ہیرے اور ثقافتی موتیوں پر مشتمل ہیں جیسا کہ آپ شاہی جیولری کلیکشن سے توقع کی جاسکتی ہے۔انہوں نے بتایا کہ ہیرے اورثقافتی موتیوں پر مشتمل بالیوں کی ایک جوڑی کی قیمت عام طور پر 20 سے 25 ہزار پاونڈز ہوگی۔

تاہم ڈیانا اور پھرکیٹ مڈلٹن کی کلیکشن میں شامل ہونے کہ بعد انہیں یقین ہے کہ ان بالیوں کی قیمت اس اعداد و شمار سے 10 گنا زیادہ ہوگی۔ماہرین نے اپنی رائے کا نتیجہ اخذ کرتے ہوئے کہا کہ اِن بالیوں کی قیمت 2.5 ملین پائونڈ تک ہوگی کیونکہ زیورات کیٹ مڈلٹن کی مہنگی ترین جیولری کی کلیکشن میں سے ہیں۔
وقت اشاعت : 24/01/2022 - 21:52:00

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :