گلوکاری کے ذریعے دنیا میں پاکستان کو شناخت کروانا میرے لیے اعزاز ہے ‘ عدیل برکی

فنکار کسی بھی ملک کا سفیر ہوتا ہے اور میں نے دنیا بھر میں گلوکاری کے ساتھ اس فرض کو بھی پورا کیا

منگل 25 جنوری 2022 12:21

گلوکاری کے ذریعے دنیا میں پاکستان کو شناخت کروانا میرے لیے اعزاز ہے ‘ عدیل برکی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جنوری2022ء) نامور گلوکار عدیل برکی نے کہا ہے کہ گلوکاری کے ذریعے پوری دنیا میں پاکستان کو شناخت کروانا میرے لیے اعزاز ہے ، فنکار کسی بھی ملک کا سفیر ہوتا ہے اور میں نے دنیا بھر میں گلوکاری کے ساتھ اس فرض کو بھی پورا کیا اور پوری دنیا میں پاکستان کا روشن چہرہ اجاگر کرتے ہوئے لوگوں کو بتایا کہ پاکستان امن پسند ملک ہے جس نے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پوری دنیا میں سب سے زیادہ قربانیاں دی ہیں ۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ جب بھی کسی ملک میں آفت آتی ہے تو پاکستان نے بلا امتیاز ان کی مدد کے لئے سب سے پہلے عملی اقدامات اٹھائے جس کی پوری دنیا گواہ ہے۔ افغانستان میں انسانی المیہ رونما ہونے سے روکنے کے لئے پاکستانی حکومت کی کاوشیں بھی سب کے سامنے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم دنیا کے ساتھ قدم سے قدم ملا کر چلنا چاہتے ہیں اور پڑوسیوں سے امن کے ساتھ رہنا ہماری دیرینہ خواہش ہے مگر بعض شرپسند عناصر ہمارے ملک میں دہشتگردی کر کے بے گناہوں کو اپنا نشانہ بناتے ہیں اس کے لئے پوری دنیا کو ہمارا ساتھ دینا چاہیے ۔
وقت اشاعت : 25/01/2022 - 12:21:38

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :