ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمرا کی زیرصدارت اجلاس،آن لائن آل پاکستان مقابلہ گائیکی کے انعقاد کا فیصلہ

منگل 25 جنوری 2022 14:17

ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمرا  کی زیرصدارت اجلاس،آن لائن آل پاکستان مقابلہ گائیکی کے انعقاد کا فیصلہ
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 25 جنوری 2022ء) ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمرا ذوالفقار علی زلفی کی زیر صدارت اعلی سطحی اجلاس ہوا۔اجلاس میں الحمرا کی آن لائن ادبی وثقافتی سرگرمیاں تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ الحمرا آن لائن آل پاکستان مقابلہ گائیکی کا انعقاد کرے گا جس میں  جیتے والوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کی جائے گی۔

مقابلہ میں شرکت کرنے والے اپنا ایڈیشن فوک،غزل اورگیت میں الحمرا کو بذریعہ واٹس اپ بھیج سکیں گے۔ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمرا نے  کہا کہ سوشل میڈیا پر عوام کی خدمت کا سلسلہ جاری رہے گا،جدید میڈیم کے ذریعے ہم اپنی ثقافت کو پوری دنیا کے سامنے پیش کر رہے ہیں۔ترجمان الحمرا کے مطا بق وائس آف الحمرا میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے  امیدوار کو 50، دوسرے کو 30جبکہ تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے کو 20ہزار روپے دیئے جائیں گے،الحمرا نوجوانوں کے لئے گھر بیٹھے مقابلے میں شرکت کرنے کا موقع فراہم کر رہاہے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر آرکائیوز محمد عارف،ڈپٹی ڈائریکٹر پی آر صبح صادق،اسسٹنٹ ڈائریکٹر خرم نویل،اسسٹنٹ ڈائریکٹر منی ہارون، محمود یعقوب،نوین روما، تبریر بلاول و دیگر نے بھی قیمتی آرا پیش کیں۔ترجمان الحمرا کے مطابق اجلاس میں الحمرا اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس کے فنون لطیفہ پر تیار کردہ ٹیوٹوریل ریلیز کرنے کا بھی فیصلہ  ہوا اس حوالے سے متعلقہ، افسرا ن کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔
وقت اشاعت : 25/01/2022 - 14:17:03

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :