پریانکا چوپڑا اور نک جونس نے بیٹی کیلئے عالی شان گھر خرید لیا

منگل 25 جنوری 2022 15:55

پریانکا چوپڑا اور نک جونس نے بیٹی کیلئے عالی شان گھر خرید لیا
لاس اینجلس / ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جنوری2022ء) عالمی شہرت یافتہ بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا اور اٴْن کے شوہر، اداکار نک جونس نے بیٹی کے لیے عالی شان گھر خرید لیا ہے۔

(جاری ہے)

بین الااقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، پریانکا چوپڑا اور نک جونس کے قریبی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ جوڑی کافی عرصے سے اپنے خاندان کو بڑھانے کے بارے میں سوچ رہی تھی اور اس حوالے سے انہوں نے 2019 میں لاس اینجلس میں ایک مینشن بھی خریدا تھا‘۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ پریانکااور نِک نے بچی کی ضروریات کے مطابق اس گھر کی تزئین و آرائش میں مہینوں گزارے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جب اس جوڑے نے یہ گھر خریدا تو ان کے ذہن میں بچوں کا خیال تھا اور اس کیلئے انہیں ایک ایسی جگہ کی ضرورت تھی جس میں کھلی جگہ اور ہریالی ہو۔
وقت اشاعت : 25/01/2022 - 15:55:16

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :