جی ٹیکنالوجی کیس میں جوہی چاؤلہ کوعدالت سے بڑا ریلیف مل گیا

ہائیکورٹ نے جرمانے کو 20 لاکھ سے کم کرکے 2 لاکھ کرنے کی تجویز دیدی اداکارہ اپنی ساکھ کو معاشرے میں اچھے کام کرنے ،اچھے مقاصد کیلئے استعمال کریں، عدالت

منگل 25 جنوری 2022 15:55

جی ٹیکنالوجی کیس میں جوہی چاؤلہ کوعدالت سے بڑا ریلیف مل گیا
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جنوری2022ء) بالی ووڈ اداکارہ جوہی چاؤلہ کو 5 جی ٹیکنالوجی کیس میں عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا۔ہائیکورٹ نے 5 جی ٹیکنالوجی کیس میں بالی ووڈ اداکارہ جوہی چاؤلہ کے جرمانے کو 20 لاکھ سے کم کرکے 2 لاکھ کرنے کی تجویز دی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق دہلی ہائی کورٹ کا کہنا ہے کہ وہ اداکارہ جوہی چاؤلہ کا جرمانہ 20 لاکھ سے کم کرکے 2 لاکھ روپے کرسکتی ہے اگر اداکارہ اپنی پوزیشن کو استعمال کرتے ہوئے معاشرے میں عوامی کام کریں۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے عدالت نے ایک پروگرام تجویز کیا ہے جس کے تحت دہلی اسٹیٹ لیگل سروس اتھارٹی اداکارہ سے فلاحی مقصد کے کاموں میں شعور اجاگر کرنے کے حوالے سے رابطہ کرے۔جسٹس وپن سنگھی اور جسٹس جسمیت سنگھ پر مشتمل دو رکنی بینچ نے دوران سماعت اداکارہ کے وکیل سے کہا ہے کہ ہم اداکارہ پر عائد جرمانے کو مکمل طور پر ختم تو نہیں کریں گے لیکن اس میں کمی کردیں گے۔لیکن اس کے ساتھ ایک اور شرط عائد ہوتی ہے آپ کی کلائنٹ ایک مشہور اداکارہ ہے جنہیں عوام بہت اچھی طرح جانتی ہے۔ لہٰذا جوہی چاؤلہ کو عوامی کام کرنے ہوں گے۔ انہیں اپنی ساکھ کو معاشرے میں اچھے کام کرنے اور اچھے مقاصد کے لیے استعمال کرنا چاہئے۔
وقت اشاعت : 25/01/2022 - 15:55:16

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :