yسلمان خان کے فارم ہاؤس میں کئی فلمی ستاروں کی لاشیں دفن ہیں

منگل 25 جنوری 2022 18:20

×ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جنوری2022ء) بالی وڈ کے معروف اداکار سلمان خان ان دنوں ممبئی کے پنویل میں واقع اپنے فارم ہاؤس کے پڑوسی کے خلاف مقدمہ لڑ رہے ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان نے چند روز قبل ممبئی کے پنویل میں واقع اپنے فارم ہاؤس کے پڑوسی کے خلاف ڑ ہتک عزت کا مقدمہ دائر کیا تھا۔

(جاری ہے)

سلمان خان نے ہتک عزت کے مقدمے میں الزام لگایا تھا کہ پنویل میں ان کے فارم ہاؤس کے قریب زمین کے مالک کیتن ککڑ نے یوٹیوب چینل کو دیے گئے انٹرویو کے دوران انہیں بدنام کرنے کی کوشش کی۔

سلمان کی جانب سے دائر درخواست کے مطابق کیتن ککڑ نے انٹرویو میں گالیاں دیں، مقدمے میں شو میں حصہ لینے والے دو دیگر افراد کو بھی مدعی کے طور پر نامزد کیا گیا ہے۔اس معاملے پر یوٹیوب کے علاوہ سلمان خان نے اپنے کیس میں فیس بک، ٹوئٹر اور گوگل جیسی سوشل میڈیا سائٹس کا نام بھی شامل کیا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ اس گستاخانہ مواد کو ہر ویب سائٹ سے بلاک اور ہٹانے کی ہدایت کی جائے۔
وقت اشاعت : 25/01/2022 - 18:20:19

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :