علی انصاری کی صبور کے بھائی کیلئے سالگرہ پارٹی کا انعقاد، ویڈیو وائرل

بدھ 26 جنوری 2022 16:53

علی انصاری کی صبور کے بھائی کیلئے سالگرہ پارٹی کا انعقاد، ویڈیو وائرل
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جنوری2022ء) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارائوں سجل علی اور صبور علی سے کون واقف نہیں، دونوں بہنوں نے ساتھی اداکاروں کو ہی اپنا جیون ساتھی بھی چٴْنا۔حال ہی میں علی انصاری نے صبور علی کے بھائی محمد علی کی سالگرہ کیلئے خصوصی پارٹی کا انعقاد کیا۔سوشل میڈیا کے مختلف پیجز پر سجل اور صبور کے بھائی کی سالگرہ کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے۔

(جاری ہے)

اس ویڈیو میں اداکارہ صبور علی اور اور اٴْن کے شوہر، اداکار علی انصاری سالگرہ کی مبارکباد دیتے جبکہ محمد علی اپنی سالگرہ کا کیک کاٹتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔اس ویڈیو کو مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے اور دلچسپ تبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔مداحوں کی بڑی تعداد علی انصاری کی تعریفیں کرتی دکھائی دے رہی ہے اور ساتھ ہی یہ بھی کہہ رہے ہیں کہ جی جا جی تو علی انصاری جیسے ہونے چاہییں ، احد رضا میر جیسے نہیں۔
وقت اشاعت : 26/01/2022 - 16:53:47

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :