کترینہ کیف بالی ووڈ کی ٹاپ ہیروئن بن گئیں

بدھ 26 جنوری 2022 16:53

کترینہ کیف بالی ووڈ کی ٹاپ ہیروئن بن گئیں
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جنوری2022ء) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کترینہ کیف بھارتی فلم انڈسٹری کی ٹاپ ہیروئن بن گئی ہیں۔بھارتی میڈیا کے سروے رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ کترینہ کیف بالی ووڈ کی ٹاپ ہیروئن ہیں۔

(جاری ہے)

بھارتی جریدے انڈیا ٹوڈے نے سروے یہ جاننے کیلئے کیا کہ بھارتی عوام کونسی اداکارہ کو بالی ووڈ کی بہترین ہیروئن سمجھتے ہیں۔سروے کی رپورٹ کے مطابق کترینہ کیف 7.2 فیصد ووٹ حاصل کرکے پہلے نمبر پر رہیں، دیپیکا پڈوکون 6.8 فیصد ووٹس کیساتھ دوسرے نمبر پر، پریانکا چوپڑا 6.3 فیصد ووٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر، کنگنا رناوت4.9 ووٹس کے ساتھ چوتھے جبکہ کرینہ کپور خان 3.6 فیصد ووٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہیں۔

وقت اشاعت : 26/01/2022 - 16:53:47

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :