فیروز خان اداکاری کے بعد گلوکاری کیلئے تیار،ریپنگ کی پریکٹس کرتے ویڈیو وائرل

بدھ 26 جنوری 2022 16:53

فیروز خان اداکاری کے بعد گلوکاری کیلئے تیار،ریپنگ کی پریکٹس کرتے ویڈیو وائرل
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جنوری2022ء) پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار فیروز خان اداکاری کے بعد گلوکاری کرنے کے لیے بھی تیار ہیں۔فیروز خان نے انسٹاگرام پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔ ویڈیو میں اداکار کو ریپنگ کی پریکٹس کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

(جاری ہے)

اٴْنہوں نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’یہ ایسا وقت ہے جب میں آکر تباہی مچاناچاہتا ہوں‘۔اٴْنہوں نے مزید لکھا کہ’ یہ گانا جلد ریلیز ہونے والا ہے‘۔فیروز خان کی اس ویڈیو کو اب تک 8 لاکھ سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں اور اداکار کے مداح اٴْن کے اس گانے کو سننے کے لیے بھی بے تاب ہیں۔

وقت اشاعت : 26/01/2022 - 16:53:47

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :