ش*سوشل میڈیا پر پاگل کہنے والے یوزر کو دھرمیندر کا عاجزانہ جواب، پرستار خوش

بدھ 26 جنوری 2022 18:40

Gممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جنوری2022ء) بالی ووڈ کے سینئر اداکار اور ماضی کے شہرت یافتہ ہیرو دھرمیندر نے سوشل میڈیا پر اپنے حوالے سے کی جانے والی ٹرولنگ اور انہیں پاگل کہنے پر انہوں نے انتہائی عاجزانہ انداز میں اسکا جواب دیا، ان کے پرستار ان کے اس پروقار اور شریفانہ انداز پر انہیں سراہے بنا نہ رہ سکے۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ یہ کوئی پہلا موقع نہیں جب سوشل میڈیا پر ان سے یہ رویہ اختیار کیا گیا لیکن انہوں نے اسکا جواب نہایت عاجزی اور شریفانہ انداز میں دیا۔

واضح رہے کہ ایک حالیہ ٹوئٹ میں دھرمیندر نے نیتا جی سبھاش چندرا بوس کے ممبئی گیٹ پر نصب مجسمے کی ایک تصویر اپنے ایک حالیہ ٹوئٹ پر لگائی اور تحریر کیا کہ میں نیتا جی سیلوٹ کرتا ہوں، زندگی ہے قوم کی، تو قوم پر لٹائے جا، ایک اور ٹوئٹ میں انہوں نے مزید تحریر کیا۔دھرم، آپ کا یقین، آپ کا اپنے اوپر ایمان آپ کی زندگی بدل دیتی ہے، اس کے جواب میں ایک یوزر نے لکھا کہ آپ پاگل تو نہیں ہے۔
وقت اشاعت : 26/01/2022 - 18:40:13

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :