اداکارہ حاجرہ یامین کے والد انتقال کر گئے،مداحوں سے مغفرت کیلئے دعاء کی اپیل

جمعرات 27 جنوری 2022 22:09

اداکارہ حاجرہ یامین کے والد انتقال کر گئے،مداحوں سے مغفرت کیلئے دعاء کی اپیل
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جنوری2022ء) پاکستانی اداکارہ حاجرہ یامین کے والد انتقال کرگئے۔اداکارہ نے اپنے والد کے انتقال کی اطلاع انسٹاگرام سٹوری کے ذریعے دی، انہوں نے قرآن شریف کی آیت شیئر کی 'بے شک ہم اللہ کے لیے ہیں اور ہمیں اسی کی طرف لوٹنا ہی'۔

(جاری ہے)

حاجرہ نے مزید لکھا کہ یہ خبر اس وقت یہاں لکھنا بالکل آسان نہیں ہے، میرے ابو اس دنیا سے چلے گئے ہیں، یہ وہ سنگین نقصان ہے جس سے ہم سب اس وقت گزر رہے ہیں۔اداکارہ کی جانب سے مداحوں سے ان کے مرحوم والد کی مغفرت کے لیے دعا کی اپیل کی گئی، اس کے علاوہ انہوں نے صارفین سے گھر والوں اور ان کے لیے صبر کی دعا کرنے کا بھی کہا۔

وقت اشاعت : 27/01/2022 - 22:09:13

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :