میرے خاندان کی چوتھی نسل بھی شوبز کی دنیا سے وابستہ ہے‘ عرفان کھوسٹ

ملک میں اداکاری کیلئے کوئی اکیڈمی نہیں ،ایک دوسرے کو دیکھ کر اور سینئرز کی رہنمائی میں کام سیکھا جاتاہے

جمعہ 28 جنوری 2022 12:07

میرے خاندان کی چوتھی نسل بھی شوبز کی دنیا سے وابستہ ہے‘ عرفان کھوسٹ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جنوری2022ء) سینئر اداکار عرفان کھوسٹ نے کہا ہے کہ میرے خاندان کی چوتھی نسل شوبز کی دنیا سے وابستہ ہے، ہمارے ملک میں اداکاری کے لئے کوئی اکیڈمی نہیں بلکہ یہاں ایک دوسرے کو دیکھ کر اور سینئرز کی رہنمائی میں کام سیکھا جاتاہے ۔انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے ریڈیو ، فلم ، ٹی وی اور اسٹیج پر کام کیا اور بطور پروڈیوسر دو فلمیں بھی بنائیں ۔

پاکستان میں فن اداکاری میں مجھے یہ اعزاز حاصل ہے جس کے خاندان کی چوتھی نسل شوبز کی دنیا میں آئی ہے ۔

(جاری ہے)

والد سلطان کھوسٹ کے بعد میرے اور صاحبزادے سرمد کھوسٹ کے بعد میرا نواسہ بھی آرٹس کی کلاس لے رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک میں اداکاری کے لئے کوئی اکیڈمی نہیں بلکہ یہاں ایک دوسرے کو دیکھ کر اور سینئرز کی رہنمائی میں کام سیکھا جاتاہے ۔ عرفان کھوسٹ نے سہیل احمد ایک ورسٹائل اداکار ہیں ۔ اسٹیج کی دنیا میں امان اللہ نے جو کام کیا ہے اور جس طرح کا عروج حاصل کیا وہ کسی اور اداکار کے حصے میں نہیں آیا ، انہوں نے اسٹیج پر سکرپٹ سے ہٹ کر ایسی ایسی خوبصورت بات کہیںجس کو سننے کے بعد مجھے یہ افسوس ہوتا ہے کہ کاش یہ میرے قلم سے لکھی جاتی ۔

وقت اشاعت : 28/01/2022 - 12:07:26

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :