شہریار منور کی نئی انسٹاگرام پوسٹ سے مداح تشویش میں مبتلا

اداکار و ہدایتکار شہریاد منور نے پراجیکٹ کی زیادہ تفصیلات بتانے سے گریز کیا

جمعہ 28 جنوری 2022 12:07

شہریار منور کی نئی انسٹاگرام پوسٹ سے مداح تشویش میں مبتلا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جنوری2022ء) پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار شہریار منور نے اپنی نئی انسٹاگرام پوسٹ سے مداحوں کو تشویش میں مبتلا کردیا ہے۔شہریار منور نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر بطور ہدایتکار اپنے پہلے پراجیکٹ ’پرنس چارمنگ‘ کے سیٹ سے کچھ یادگار لمحات کو مداحوں کے ساتھ شیئر کیا ہے۔

(جاری ہے)

اٴْنہوں نے یہ پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ’جیسا کہ ہم بطور ہدایتکار اور اداکار اپنے اگلے پراجیکٹ کا آغاز کر رہے ہیں توایسے میں ماہرہ خان کی خواہش ہے کہ ہم اپنے پچھلے پراجیکٹ سے کچھ یادگار لمحات آپ کے اور باقی ٹیم کے ساتھ شیئر کریں۔اٴْنہوں نے مزید لکھا کہ’اس بار وہ کچھ حساس موضوع پر لکھنے کے لیے اور اسے ایک انتہائی پرجوش ٹیم کے ساتھ شوٹ کرنے کے لیے بہت پرجوش ہیں۔ تاہم، اداکار و ہدایتکار شہریاد منور نے پراجیکٹ کی زیادہ تفصیلات بتانے سے گریز کیا ہے۔شہریار منور کی اس پوسٹ پر نے مداحوں کو تشویش میں مبتلا کردیا ہے اور وہ اداکار کے اس نئے پراجیکٹ کے جلد مکمل ہونے کا بے صبری سے انتظار کررہے ہیں۔
وقت اشاعت : 28/01/2022 - 12:07:26

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :