حکومت سینئر اداکار مسعود اختر کا سرکاری سطح پر علاج کروائے ‘ شوبز شخصیات

مسعود اختر نے چھ دہائیوں تک فن کی خدمت کی ہے ،کڑے وقت میں حکومت سرپرستی کر ے

ہفتہ 29 جنوری 2022 12:05

حکومت سینئر اداکار مسعود اختر کا سرکاری سطح پر علاج کروائے ‘ شوبز شخصیات
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جنوری2022ء) شوبز شخصیات نے حکومت سے پرائیڈ آف پرفارمنس سینئر اداکار مسعود اختر کا سرکاری سطح پر علاج کروانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزارت ثقافت بغیر کسی تاخیر کے ان کے اہل خانہ سے رابطہ کرے ، مسعود اختر نے چھ دہائیوں تک فن کی خدمت کی ہے اور حکومت کا فرض بنتا ہے کہ وہ علالت میں ان کی اور ان کے اہل خانہ کی سرپرستی کرے ۔

(جاری ہے)

سینئر اداکار ذوالقرنین حیدر، سہیل احمد، نسیم وکی، قوی خان، عرفان کھوسٹ، بشریٰ انصاری، ماریہ واسطی، افتخار ٹھاکر اورچیئرمین ایوارڈ کمیٹی سہیل بخاری نے کہا کہ ایسے وقت میں جب انہیں علاج معالجے کی ضرورت ہے انہیں ایک سے دوسرے اور دوسرے سے تیسرے ہسپتال میں بھجوایا جارہا ہے ۔ حکومت ان کے اہل خانہ کو اطمینان دلائے کہ وہ جس ہسپتال سے چاہیں مسعود اختر کا علاج کرائیںحکومت اس کے تمام اخراجات برداشت کرے گی ۔ شوبز شخصیات نے کہا کہ سینئر اداکار مسعود اختر لاہور آرٹس کونسل الحمرا کے بانی رکن بھی ہیں اور ان کی فن کے لئے بھی لازوال خدمات ہیں۔
وقت اشاعت : 29/01/2022 - 12:05:17

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :