برصغیر کی معروف کلاسیکل گلوکارہ ملکہ پکھرکل کی18ویں برسی 4فروری کو منائی جائے گی

ہفتہ 29 جنوری 2022 19:19

جہانیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 جنوری2022ء) برصغیر کی معروف کلاسیکل گلوکارہ ملکہ پکھرکل کی18ویں برسی 4فروری کو منائی جائے گی اس سلسلے میں فلمی حلقوں میں خصوصی تقریبات کا اہتمام کیا جائے گاوہ معروف گلوکارہ طاہرہ سیّد کی والدہ تھیں۔

(جاری ہے)

ملکہ پکھراج جموں کشمیر میں پید ا ہوئیں قیام پاکستان کے بعد وہ پاکستان منتقل ہو گئیں اور لاہور کو اپنا مسکن بنایاملکہ پکھراج کو ٹھمری،غزل،بھجن اور ڈوگری لوک گیتوں پر عبور حاصل تھاانہیں حفیظ جالندھری کا مشہور کلام ’’ ابھی تو میں جوان ہوں ‘‘ گا کر بے پناہ شہرت حاصل ہوئی۔

ملکہ پکھراج کی بیٹی طاہرہ سیّد بھی ملک کی معروف کلاسیکل گلوکارہ ہیں۔ برصغیر کی یہ عظیم مغنیہ ملکہ پکھراج 4فروری2004ء کو بانوے برس کی عمر میں جہان فانی سے رخصت ہو گئی تھیں۔
وقت اشاعت : 29/01/2022 - 19:19:04

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :