ماضی میں اداکار نے گرل فرینڈ کے کہنے پر فلموں سے نکالا، روینا ٹنڈن

ہیروئنز کو دوسروں کی فرمائش یا کہنے پر فلموں سے نکالے جانے کا سلسلہ پرانا ہے

پیر 31 جنوری 2022 12:12

ماضی میں اداکار نے گرل فرینڈ کے کہنے پر فلموں سے نکالا، روینا ٹنڈن
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 جنوری2022ء) بولی وڈ کی ماضی کی ’مست گرل‘ کہلانے والی اداکارہ روینا ٹنڈن نے انکشاف کیا ہے کہ جب وہ کیریئر کے عروج پر تھیں تو ایک اداکار نے اپنی گرل فرینڈ کے کہنے پر انہیں دو فلموں سے نکالا۔روینا ٹنڈن نے حال ہی میں ریڈیو جوکی (آر جی) اور ویڈیو جوکی (وی جی) سدھارتھ کنن کو دیے گئے انٹرویو میں ماضی میں خود سے متعلق پھیلنے والی افواہوں پر بھی کھل کر باتیں کیں۔

اداکارہ نے بتایا کہ جب انہوں نے شادی کی تو لوگوں کے بجائے میڈیا کو مسئلہ ہوا اور اس وقت اخبارات ان سے متعلق مصالحہ دار خبریں لگا کر افواہیں پھیلانے لگے۔روینا ٹنڈن نے بتایا کہ انہوں نے اس وقت بچیوں کو گود لیا جب اس طرح کا کوئی رجحان ہی نہیں ہوتا اور آج ان کی گود لی بیٹی شادی شدہ زندگی گزار رہی ہیں۔

(جاری ہے)

ایک سوال کے جواب میں روینا ٹنڈن نے بتایا کہ ان کی اس وقت کی مقبول ترین اداکارائوں کے ساتھ کبھی کوئی لڑائی یا دشمنی نہیں رہی، یہ ساری افواہیں میڈیا پھیلاتا رہا ہے۔

روینا ٹنڈن نے کہا کہ شلپا شیٹی، کاجول اور کرشما کپور جیسی اداکارائوں کے ساتھ ان کی دوستی رہی ہے اور تاحال وہ بہترین سہیلیاں ہیں مگر میڈیا میں ایسی افواہیں پھیلائی جاتی رہیں ہیں کہ ان کے درمیان دشمنی ہے۔اداکارہ نے واضح کیا کہ انہوں نے تو شلپا شیٹی اور کاجول کے ساتھ فلمیں بھی کر رکھی ہیں جب کہ کرشما کپور سے بھی ان کی اچھی دوستی ہے اور ان کے درمیان کوئی سیاست یا لڑائی نہیں ہے۔انٹرویو کے دوران روینا ٹنڈن نے ہیروئنز کو فلموں سے اچانک نکالے جانے کے معاملے پر بتایا کہ ہیروئنز کو دوسروں کی فرمائش یا کہنے پر فلموں سے نکالے جانے کا سلسلہ پرانا ہے۔
وقت اشاعت : 31/01/2022 - 12:12:12

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :