ایسے کردار کرتاہوں جن سے معاشرے کو کوئی آگاہی مل سکے ، احسن خان

پیر 31 جنوری 2022 16:40

ایسے کردار کرتاہوں جن سے معاشرے کو کوئی آگاہی مل سکے ، احسن خان
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 جنوری2022ء) معروف پاکستانی اداکار احسن خان نے کہا ہے کہ وہ ڈراموں میں ایسے کردار ادا کرتے ہیں جن سے معاشرے کو کوئی آگاہی مل سکے۔احسن خان نے ایک انٹرویو میں ڈراموں میں اپنے کرداروں کے حوالے سے بات کی۔اٴْنہوں نے کہا کہ’ ڈراموں میں ہم کئی بار ایسا کچھ دِکھانا چاہتے ہیں کہ بس آپ اس پہلو کو چھیڑ دیں اجاگر کردیں تاکہ لوگوں کو اس سے کوئی آگاہی حاصل ہوسکے۔

(جاری ہے)

اٴْنہوں نے پنے ڈرامے’قصّہ مہربانو‘ کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ’ اس ڈرامے کی کہانی کو دِکھانے کا مقصد صرف یہ تھا کہ کم ازکم اس موضوع پر بات کی جائے تاکہ اگر کوئی میریٹل ریپ جیسی زیادتی کا شکار ہے تو لوگوں کو پتاچل سکے کہ یہ پاکستان میں قانونی طور پر بھی ایک غلط چیز ہیاور یہ اخلاقیات کے زمرے میں بھی نہیں آتا‘۔اٴْنہوں نے کہا کہ’بس اسی لیے اس موضوع پر بات کی گئی اور اس ڈرامے کے نشر ہونے کے بعد اس حوالے سے ایک بحث شروع بھی ہوگئی ہے‘۔احسن خان کا کہنا ہے کہ’ اس حوالے سے بات کرنا بہت ضروری ہے لیکن لوگ شاید اس بارے میں بات کرنے سے تھوڑا شرماتے ہیں اور گھبراتے ہیں‘۔
وقت اشاعت : 31/01/2022 - 16:40:20

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :