لتا منگیشکر کورونا اور نمونیا سے صحتیاب

’لتا منگیشکر کو صرف آکسیجن دی جا رہی ہے، وہ اپنی آنکھیں کھول رہی ہیں، ڈاکٹر سے بات کر رہی ہیں،بھارتی وزیر صحت

پیر 31 جنوری 2022 16:40

لتا منگیشکر کورونا اور نمونیا سے صحتیاب
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 جنوری2022ء) بھارتی لیجنڈری گلوکارہ لتا منگیشکر عالمی وبا کورونا وائرس اور نمونیا سے صحتیاب ہوگئیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز مہاراشٹر کے وزیر صحت راجیش ٹوپے نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ ’لتا منگیشکر اب کورونا وائرس اور نمونیا میں مبتلا نہیں ہیں بلکہ صحتیاب ہورہی ہیں۔

(جاری ہے)

‘اٴْنہوں نے کہا کہ ’میں نے ڈاکٹر سے بات کی جو لتا منگیشکر کا علاج کر رہے ہیں اور ڈاکٹر نے بتایا کہ گلوکارہ وینٹی لیٹر پر تھیں لیکن اب 15 دنوں کے بعد وہ وینٹی لیٹر پر نہیں ہیں‘۔

بھارتی وزیر نے یہ بھی کہا کہ ’لتا منگیشکر کو صرف آکسیجن دی جا رہی ہے، وہ اپنی آنکھیں کھول رہی ہیں، ڈاکٹر سے بات کر رہی ہیں۔‘اٴْنہوں نے مزید کہا کہ ’گلوکارہ میں ابھی کمزوری ہے لیکن وہ اب کافی بہتر ہیں۔‘
وقت اشاعت : 31/01/2022 - 16:40:20

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :