اداکارہ صائمہ نور نے کامیاب شادی کا راز بتادیا

جو ملے اس پر رب کا شکر ادا کرنا ، زیادہ اچھا کھانے، پہننے کا ہرگز نہ سوچنا، جو مل گیا اس پر راضی ہوجانا کامیاب شادی کا راز ہے، اداکارہ

پیر 31 جنوری 2022 16:40

اداکارہ صائمہ نور نے کامیاب شادی کا راز بتادیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 جنوری2022ء) لالی ووڈ کی مایہ ناز فلم اسٹار صائمہ نور نے کامیاب شادی کا راز بتادیا۔صائمہ نور نے انسٹاگرام پر سوال و جواب کا سیشن رکھا جس میں ان کے چاہنے والوں نے ان سے سوالات کیے۔انہوں نے کہا کہ ’جو ملے اس پر رب کا شکر ادا کرنا ، زیادہ اچھا کھانے، پہننے کا ہرگز نہ سوچنا، جو مل گیا اس پر راضی ہوجانا کامیاب شادی کا راز ہے۔

(جاری ہے)

‘ایک مداح نے صائمہ سے سوال کیا کہ کیا انہیں کبھی اولاد کی کمی محسوس ہوئی، کیا شادی کے رشتے میں اولاد ہونا بہت ضروری ہے۔جواب میں فلم سٹار نے کہا کہ اولاد کی کمی مجھے کیوں محسوس ہوگی، الحمداللہ ، اللہ پاک میری بیٹی ملیحہ کو لمبی زندگی دے ، آمین۔معروف شخصیات کا عام لوگوں سے دوستی کے حوالے سے سوال پر صائمہ نور نے کہا کہ معروف شخصیات بھی عام لوگ ہی ہوتے ہیں، بس کچھ لوگ پیسہ آجانے پر اللہ کا شکر ادا کرنے کے بجائے اپنے آپ کو ہی بڑا سمجھنے لگتے ہیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ ’ہم سب ایک ہی مٹی سے بنے ہیں، ایک ہی مٹی میں جانا ہے تو پھر غرور کیسا ‘۔
وقت اشاعت : 31/01/2022 - 16:40:20

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :