سلمان خان نے آخرکار کترینہ کو شادی کی مبارکباد دیدی

پیر 31 جنوری 2022 16:42

سلمان خان نے آخرکار کترینہ کو شادی کی مبارکباد دیدی
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 جنوری2022ء) بالی ووڈ کے چٴْل بٴْل پانڈے سلمان خان نے آخر کار اپنی ساتھی اداکارہ اور بہترین دوست کترینہ کیف کو وکی کوشل کے ساتھ شادی کی مبارکباد دے دی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان نے گزشتہ بگ باس کے سیزن 15 کے فائنل میں اپنی ساتھی اداکارہ کو شادی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ’کترینہ! شادی مبارک ہو۔

‘سلمان خان نے کترینہ کو شادی کی مبارکباد اٴْس وقت دی کہ جب بگ باس 15 کی سابقہ امیدوار راکھی ساونت اور بگ باس 14 کی فاتح روبینہ دلیک نے چکنی چمیلی گانے پر ڈانس کیا جوکہ کترینہ کیف کی فلم کا گانا ہے۔دوسری جانب بگ باس 15 کے فائنل میں شہناز گِل نے سلمان خان کو کترینہ کی شادی کے بارے میں بھی چھیڑا، شہناز نے کترینہ اور وکی کی شادی کے بارے میں بات کرتے ہوئے سلمان خان سے کہا کہ ’سر! آپ خوش رہو، اگر میں زیادہ بول گئی تو مجھے معاف کیجیے گا۔

(جاری ہے)

‘ شہناز گِل نے سلمان خان سے کہا کہ ’ویسے آپ سنگل زیادہ اچھے لگتے ہیں جس پر اداکار نے کہا کہ ہاں! جب سنگل ہوجاؤں گا تو زیادہ اچھا لگوں گا۔‘سلمان خان کا جواب سٴْن کر شہناز گِل سمیت دیگر سامعین حیران ہوگئے اور اداکار سے پوچھا کہ ’مطلب! آپ ابھی سنگل نہیں ہیں ‘شہناز گِل کے پوچھنے پر سلمان خان شرما کر مٴْسکرادیے تاہم کوئی جواب نہیں دیا۔
وقت اشاعت : 31/01/2022 - 16:42:40

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :